پاکستانتازہ ترین

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بی بی سی کی رپورٹ پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا

کراچی(نامہ نگار)امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے بی بی سی کی رپورٹ پر شفاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔ انکا کہنا ہے کہ اگر سیاسی بنیاد پر انتقام لیا گیا تو مظلوم کے ساتھ ہوں گے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ اسلحہ سے پاک پر امن کراچی دیکھنا چاہتے ہیں۔ ملک کے خلاف کسی سازش کو برداشت نہیں کریں گے۔ بی بی سی کی رپورٹ پر شفاف تحقیقات ہونی چاہیئے۔ انکا کہنا تھا کہ نہیں چاہتے کہ کسی سے سیاسی بنیاد پر انتقام لیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں قانون نافذ کرنے والوں نے اپنی آنکھیں اور کان بند رکھے۔ کراچی میں گرمی سے اموات نے حکومت کی اہلیت پر سوال اٹھایا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کے الیکٹرک کا خفیہ معاہدہ ناکام ہوچکا ہے،اب از سر نو معاہدہ ہونا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں  لاہور: پاناما لیکس کرپشن کا سمندر ہے،سراج الحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker