شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / پچیس پیسے پیٹرول سستا کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے، سراج الحق

پچیس پیسے پیٹرول سستا کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے، سراج الحق

لاہور(پاک نیوز) یکم دسمبر 2019) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت اقتدار میں آئی ہے، ہر شے سے برکت اٹھ چکی ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ۔ منصورہ لاہور میں جنوبی پنجاب سے آئے جے آئی یوتھ کے نمائندہ کنونشن سے خطاب میں کہا کہ تبدیلی کا کوئی ایجنڈا نہیں، یہ وہ ٹولہ ہے جو اپنی ذات میں مبتلا ہے اور اپنی ذات سے محبت کرتے ہیں، یہاں عوام کی نہیں بلکہ شہزادوں کی حکومت ہے۔ 25 پیسے پیٹرول سستا کرنا حاتم طائی کی قبر پر لات مارنے کے مترادف ہے۔سینیٹر سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت نااہلوں کا ٹولہ ہے جو ایک کاغذ بھی سپریم کورٹ کے مطابق نہیں لکھ سکتے، انہوں نے تو اپنے لانے والا کا پردہ نہیں رکھا بلکہ انکا بھی پول کھول دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ تحریک انصاف کا فارن فنڈنگ کیس منطتقی انجام تک پہنچایا جائے تاکہ دودھ کا اور پانی کا پانی ہوجائے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:امن مذاکرات کو سپوتاژکرنیکی سازشیں کرنے والے متحرک ہو گئے ہیں،میاں منیر

What is your opinion on this news?