پاکستانتازہ ترین

سربجیت سنگھ کی صدرآصف زرداری سےایک بار پھر رحم کی اپیل

لاہور(نمائندہ خصوصی) پاکستان میں بم دھماکوں کےجرم میں قید بھارتی قیدی سربجیت سنگھ نے ایک بارپھر صدرآصف زرداری سے رحم کی اپیل کی ہے۔ سربجیت سنگھ کے وکیل اویس شیخ کے مطابق ہفتہ کو کوٹ لکھپت جیل میں  انہوں نے  سربجیت سنگھ سے ملاقات کی جس کے دوران انہوں نے مجھے دو خط دئیے جن میں سے ایک خط صدر آصف علی زرداری کےنام جب کہ دوسرا بھارتی صدرپرباب مکھرجی اور کانگریس کی رہنما سونیا گاندھی کے نام ہے۔۔انہوں نے کہا صدرآصف  رداری کے نام لکھے گئے خط میں سربجیت  نے ایک بار پھر اپنی سزا کے خلاف رحم کی اپیل کی ہے۔ وکیل اویس شیخ  نے کہا کہ سربجیت سنگھ نے اپنے خط میں بھارتی وزیرخارجہ  کے پاکستانی حکام سے ان کی سزا معاف کئے جانے کی درخواست کا بھی حوالہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا چوک میں سیلاب زداگان کی امداد کے حوالے سے لگائے گئے این جی او کے کیمپ کی قانونی حیثیت مشکوک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker