تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

وزارت دفاع کی ویب سائٹ ہیک ہو گئی

hackersوزارت دفاع کی آفیشل ویب سائٹ گزشتہ رات ہیک ہو گئی تھی، جو دو دنوں میں اس نوعیت کا مسلسل دوسرا موقع ہے۔ قبل ازیں، یعنی ایک رات پہلے، http://www.mod.gov.pk پر چند تبدیل شدہ صفحات نظر آئے تھے جو ظاہر کر رہے تھے کہ چند ہیکرز اس میں خفیہ طور پر گھس گئے ہیں۔ البتہ آج رات کو ہوم پیج کا حلیہ بھی بگاڑ دیا گیا جو اب کچھ اس طرح دکھ رہا ہے: اپ ڈیٹ: ویب سائٹ اب بحال کر دی گئی ہے۔ ہیکر، جو اپنے آپ کو Xpired کہتا ہے، نے ایک پیغام چھوڑا ہے کہ اس نے سرور پر موجود ڈیٹا کو نہیں چھیڑا۔ ہوم پیج پر چسپاں کیے گئے نوٹ کے مطابق اس حرکت کو کسی کا ذاتی عمل نہ سمجھا جائے بلکہ ویب ماسٹر کو اس طرح کی شرمناک صورتحال سے بچنے کے لیے سرور کو محفوظ بنانا چاہیے۔ قبل ازیں اسی ہفتے ہم نے بتایا تھا کہ وزارت دفاع کی ویب سائٹ، جو بھرتی کے عمل کے لیے استعمال کی جاتی ہے، ایڈسینس اشتہارات چلا رہی تھی۔ دونوں واقعات وزارت دفاع کے ہیڈکوارٹر کی جانب سے سخت اقدامات اٹھائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہیں۔ ہم بارہا حکومت کی ویب سائٹس میں اضافی سیکورٹی کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں، جو دیگر سائٹس کے مقابلے میں ہیکرز کے لیے نرم چارہ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعظم پاکستان میاں نواز شریف کے دورہ اوکاڑہ کی جھلکیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker