پاکستانتازہ ترین

کراچی:6ٹانگوں والےبچےکاآپریشن کامیاب حالت خطرے سے باہر

کراچی ﴿نمائندہ خصوصی﴾کراچی کے قومی ادارہ برائے صحت و اطفال میں 6ٹانگوں والے بچے کا آپریشن کامیاب ہو گیا ہے بچے کا آپریشن ڈھائی گھنٹے تک جاری رہاجس کے دوران اس کے اضافی اعضائ نکال لئے گئے بچے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔تفصیلات کیک مطابق کراچی کے NICHاسپتال میں ڈاکٹروں نے سکھر سے آئے چھ ٹانگوں والے بچے کا چار گھنٹے طویل کامیاب آپریشن کرکے اضافی ٹانگوں کو علیحدہ کر دیا۔ نومولود کی حالت خطرے سے باہر ایک ہفتہ قبل سکھر سے چھ ٹانگوں والے بچے کو علاج کے لیے کراچی ادارہ برائے صحت اطفال میں لایا گیاتھا۔ 5ماہرڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے چار گھنٹے تک آپریشن کے بعد اضافی ٹانگوں کو علیحدہ کردیا ہے۔ ادارہ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر جمال رضا کا کہنا ہے کہ بچے کے اندرونی اعضا میں بھی نقص ہے جسے دور کرنے کے لئے بچے کے مزید آپریشن کئے جائیں گے تاہم نومولود کو 24 گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ والد نے نومولود کے کامیاب آپریشن پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا کا شکریہ ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں  وزیراعلیٰ پنجاب کا شہدا کی یاد میں کل صوبےپنجاب کےسکولوں میں چھٹی کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker