تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

پاکستان کاموبائل فونزاوراسمارٹ فونزتیارکرنےکافیصلہ

ایک رپورٹ کےمطابق موبائل فونز اوراسمارٹ فونزکی مقامی طورپر تیاری سے 80ارب سے1 کھرب تک کا ٹیلی کام سیکٹر میں زرمبادلہ آنےکاامکان ہے۔ وزارت خزانہ حکام کاکہناہےکہ جوغیرملکی سرمایہ کار ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری چاہتے ہیں انھیں اس فیصلےسے کئی فوائد ملیں گے۔ امکان ظاہرکیاجارہا ہےکہ پاکستان میں موبائل فونز کی تیاری کے لیے متحدہ عرب امارات،سعودی عرب اور آسیان ممالک کے ادارے سرمایہ کاری کرسکتے ہیں۔ کچھ سرمایہ کار  چینی کمپنیوں کے ساتھ اشتراک کرسکتے ہیں جو موبائل فونزتیاری میں طاق ہیں۔ وزیر ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کا کہنا تھا کہ موبائل فونز پاکستان میں تیارکرنے کا فیصلہ وزارت آئی ٹی اور ٹیلی کام کا ہے۔ان کا مزید کہنا تھاکہ جیسے ہی اس کام کا  آغاز ہوگا،وزیراعظم نوازشریف کے ایک اور دعدے کی تکمیل ہوجائے گی جس کے تحت لوگوں کے سستی اور معیاری اشیا کی فراہمی اور  مقامی افراد کو مزید روزگار فراہم کرناہوگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button