تازہ ترینعلاقائی

دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں سموگ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں . ڈسٹر کٹ آفیسر ٹریفک پیر ریاض احمد

اوکاڑہ(محمد مظہررشید چودھری سے) ڈسٹر کٹ آفیسر ٹریفک پیر ریاض احمد نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سوار ہیلمنٹ کا استعمال ضرور کریں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں عام شہری گھر سے نکلنے سے قبل منہ کو ڈھانپ کر نکلیں عینک کا استعمال کریں جبکہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں جو سموگ میں اضافے کا باعث بنتی ہیں ان گاڑیوں کے مالکان اپنی گاڑیوں کو فوری ٹھیک کروائیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریفک پولیس کے زیر اہتمام شہریوں کو سموگ سے بچاو آگاہی کے حوالے سے پمفلٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت آگاہی دینے کا مقصد شہریوں کو از خود اس بات کا احساس دلانا ہے کہ کر طرح سے سموگ سے بچا جا سکتا ہے انہوں نے کہا کہ اگلے ہفتہ سے سموگ کے خاتمہ کے حوالے سے باقاعدہ مہم تیز کر دی جائے گی جو گاڑی دھواں چھوڑتے ہوئے سڑک پر موجود پائی گئی اس کو بند کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے جائیں گے ان گاڑیوں کے فٹنس سر ٹیفکیٹ اور روٹ بھی منسوخ کر دئیے جائیں گے جبکہ سنگین خلاف ورزی پر مقدمات کا اندراج بھی کروایا جائے گااور ٹریفک پولیس سموگ کے خاتمہ کے لیے ضلع کی تینوں تحصیلوں اوکاڑہ رینالہ خورد اور دیپالپور میں کام جاری رکھے گی٭

یہ بھی پڑھیں  بلوچستان شیعہ زائرین پر حملے ۔۔۔ آخر کب تک لاشوں کے ساتھ دھرنا ؟

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker