تازہ ترینعلاقائی

تمباکونوشی انسانی صحت کی سب سےبڑی دشمن ہے، سینئرنائب صدرCCP

لاہور﴿ نمائندہ خصوصی﴾ تمباکو نوشی کے خلاف عالمی دن کے موقع پر ایک تقریب منعقد کی گئی ، جس میں شہر بھر کے معززین نے شرکت کی، تقریب کی صدارت مسلم لیگ ن جمبر کے صدر سید ذاکر شاہ نے کی۔ مہمان خصوصی کالمسٹ کونسل آف پاکستان کے سینئر نائب صدر اور ایڈیٹر پاک نیوز لائیو عقیل خان تھے۔ جنہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ تمباکو نوشی نوجوانوں کو کھوکھلا کررہی ہے۔آج کا ہر دوسرا جوان سگریٹ نوشی کرتا نظر آرہا ہے۔ ویسے تو سگریٹ کے ہر پیکٹ پر لکھا ہوتا ہے کہ خبردار تمباکو نوشی صحت کے لیے مضر ہے مگر کبھی انتظامیہ نے پبلک پلیس پر اس سے کسی کو روکا ہے۔کیا قانون اس کی روک تھا م کے لیے حرکت میں آیا ہے ہرگز نہیں۔کیونکہ یہ سب اب لکھائی تک محدود ہیں۔ پاکستان میں تمباکو نوشی کی وجہ سے ہزاروں ہلاکتیں ہورہی ہیں مگر حکومت ایکشن کرتی نظر نہیں آرہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے کالم نویس بھائیوں سے درخواست کریں گے کہ عوام میں اس برائی کو اجا گر کرنے کے لیے اس پر کالم لکھیں۔تقریب سے مسلم لیگ ن جمبر کے صدر سید ذاکر علی شاہ نے صدارتی خطاب کیا۔ تقریب میںمقامی صحافیوں میں رانا محفوظ علی ، وارث کھوکھر، امین خانزادہ اور دیگر نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں  شیخ رشید نے وزیر اعظم کی جے آئی ٹی کی پیشی تک عمرے کی روانگی موخر کر دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker