پاکستانتازہ ترین

عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کل منایا جائے گا

smokingکراچی (نامہ نگار) دنیا بھر میں ہر سال 31 ؍ مئی کو عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کا دن منایا جاتا ہے اور عوام کو اس اہم صحت کے مسئلے کے بارے میں آگہی دی جاتی ہے اس سال ’’تمباکو نوشی کی تشہیر ، ترغیب اور سرپرستی پر پابندی ‘‘ کے عنوان کے تحت لوگوں میں آگہی پیدا کرنے اور صحت مند طرز زندگی اپنانے کے لئے عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی منایا گیا، محکمہ صحت کراچی کے تحت اس دن کی اہمیت اجاگر کرنے کے لئے مختلف سیمینار اور ہیلتھ سیشن کاانعقاد کیا جا رہا ہے جبکہ کراچی کے تمام 18 ٹاؤنز میں تمام مراکز صحت میں اس دن کی اہمیت کے حوالے سے آگہی کے پروگرام منعقد کئے جا رہے ہیں جس میں ماہرین تمباکو نوشی کے نقصانات کے حوالے سے عوام میں آگہی اور شعور بیدار کریں گے۔ عالمی یوم انسداد تمباکو نوشی کے حوالے سے سندھ گورنمنٹ اسپتال نیو کراچی میں لوگوں میں تمباکو نوشی سے اجتناب کرنے اور اس کے مضر اثرات سے محفوظ رہنے کے لئے ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا ، سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ایم ایس ڈاکٹر لئیق، انچارج میڈیکل وارڈ ڈاکٹر مسعود، ماہر امراض سینہ ڈاکٹر فائزہ اور ڈاکٹر ریحانہ نے تمباکو نوشی کے مختلف پہلوؤں اور اسباب اور عوامل پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ سماجی رجحان، پریشانیوں پر زیادہ سوچ بچار کرنا، تھکاوٹ سے بچنے، غم دور کرنے اور شوق تمباکو نوشی شروع کرنے کے اہم اسباب ہیں مگر اس کے نقصانات بھی اتنے ہی تباہ کن ہیں جسم کے تقریباً تمام اعضاء تمباکو کے مضر اثرات سے متاثر ہوتے ہیں خصوصاً منہ، پھیپھڑے اور دل، تمباکو نوشی کا انجام کینسر اور بلاآخر موت ہے لہٰذا تمباکو نوشی سے اجتناب ہی تمباکو سے پیدا ہونے والے کینسر سے بچاؤ کا واحد ذریعہ ہے۔ شکیل احمد، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے تمباکو نوشی کی ترغیب دینے والے مختلف اشتہارات کا جائزہ پیش کرتے ہوئے شرکاء پر زور دیا کہ وہ تمباکو نوشی سے پرہیز کریں اور کسی بھی شکل میں تمباکو کا استعمال نہ کریں، ان معلومات پر خود بھی عمل کریں اور دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دیں ، انہوں نے شیشہ تمباکو ریسٹورنٹس کے حوالے سے بھی لوگوں کو معلومات فراہم کی اور اس کے سدباب پر زور دیا کیونکہ نوجوان نسل اسے بے ضرر سمجھ کر استعمال کر رہی ہے اور اپنی صحت کو نقصان پہنچا رہی ہے، مسز عفت سلطانہ، ہیلتھ ایجوکیشن آفیسر نے سیمینار کے حاضرین کو Passive Smoking پر روشنی ڈالتے ہوئے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ صحت کے حوالے سے اپنا خیال رکھیں اور صحت مند طرز زندگی اپنائیں کیونکہ Passive Smoking ان کے ساتھ ساتھ ان کے لواحقین کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مقبوضہ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں،بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker