تازہ ترینعلاقائی

حافظ آباد:طالب علم کا کمال بہادری کامظاہرہ، 8فٹ لمبا زہریلاسانپ پکڑلیا

snakeحافظ آباد(مانیٹرنگ سیل) حافظ آباد کے نواحی گاؤں کوٹ جان بخش میں بی اے کے طالب علم نے کمال بہادر ی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8فٹ لمبا زہریلاسانپ پکڑ لیا۔نوجوان نے سانپ کو اپنے گھر مہمان بنالیا۔نواحی گاؤں کوٹ جان بخش کے رہائشی بی اے کے طالب علم محمد فاروق کو پتا چلا کہ انکے کھیتوں میں ایک بہت بڑا سانپ درخت پر لٹکا ہوا ہے ۔محمد فاروق نے بغیر کسی حفاظتی اقدامات کے خالی ہاتھوں سے دو گھنٹوں کی کاوش کے بعد سانپ کو زندہ حالت میں پکڑ کر سب کو حیران کردیا۔محمد فاروق نے بتایا کہ چند ماہ قبل اس نے ایک سیپیا نامی جانور بھی پکڑا تھااس پر ہم نے گولیاں بھی چلائیں لیکن وہ نہ مرا بعد میں اسے ہم نے چڑیا گھر لاہور کی انتظامیہ کے سپرد کردیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ مشکل اور کسی ناممکن کام کو کرنے میں اسے خوشی ہوتی ہے اس لئے اس نے خطرناک سانپ کو اپنے ہاتھوں سے پکڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button