تازہ ترینعلاقائی

بھائی پھیرو:عوام کو ملاوٹ سے پاک اورمناسب منافع پرچیزیں مہیا کرکے اپنے رب اوررسول کوراضی کریں،بابا بگےشاہ

unnamedبھائی پھیرو(نامہ نگار) رزق حلال عین عبادت ہے،کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور مناسب منافع پر چیزیں مہیا کرکے اپنے رب اور رسول کو راضی کریں۔ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز حضرت پیر سید نقی شاہ المعروف بابا بگے شاہ سرکار نے جوئیہ برادرز ہوٹل کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔گزشتہ روز جمبر ملتان روڈ پر واقع جوئیہ برادرز کے ایک نئے ہوٹل کا افتتاح حضرت پیرسید نقی شاہ المعروف بابا بگے شاہ سرکار نے اپنے دست مبارک سے کرتے ہوئے دعائے خیر کی جبکہ اس موقع پر مریدین نے اپنے پیرو مرشد پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرتے ہوئے ہاتھوں کو چوما اس موقع پر شرکا سے خطاب کرتے انہوں نے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے،کاروباری حضرات کو چاہیے کہ وہ عوام کو ملاوٹ سے پاک اور مناسب منافع پر چیزیں مہیا کریں،انہوں نے کہا اس وقت لوگ ناجائز منافع خوری کرنے کیلیے ملاوٹ جیسے گھناؤنے جرم میں ملوث ہیں اور عوام کو ناقص اشیا مہنگے داموں فروخت کرکے عوام کی زندگیوں سے کھیلتے ہیں مگر جو لوگ رزق حلال کمائیں اور ناجائز منافع خوری نہ کریں وہ اللہ کو محبوب ہیں۔اس موقع پرہوٹل کے مالک جج جوئیہ ،محمد خادم حسین کے علاوہ معززین کی بھاری تعداد موجود تھی۔ بعدازاں علاقہ بھر سے آئے ہوئے سینکڑوں معزز مہمانوں کی تواضع بریانی ،چائے وغیرہ سے کی گئی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker