تازہ ترینکھیل

ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ ،محمدآصف فائنل میں پہنچ گئے

صوفیہ(نمائندہ سپورٹس) پاکستان کےنمبر ون کیوئسٹ محمد آصف نےورلڈاسنوکرچیمپئن شپ کےسیمی فائنل میںمالٹاکےایلکس بورگ کوشکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں کھیلے جانےوالےورلڈاسنوکرچیمپئن شپ کےسیمی فائنل میںپاکستان کےمحمدآصف نےمالٹا کےایلکس بورگ کومکمل آؤٹ کلاس کرتےہوئے1کےمقابلےمیں7پوائنٹ سےشکست دی۔ ایلکس کو شکست دینے کےبعدچیمپئن شپ کےفائنل میں محمد آصف کامقابلہ گرے ولسن اورنوپون سینکھم کےمابین کھیلے جانے والےدوسرےسیمی فائنل کےفاتح سےہوگا۔ اس سےقبل محمد آصف نےشاندار کھیل کا مظاہرہ کرتےہوئےکورٹرفائنل میںشام کے عمر الکھوج  و2کےمقابلےمیں 6پوائنٹ سےشکست دی تھی۔ یادرہےکہ محمد آصف گروپ میچز میں اب تک ناقابل شکست ہیںاورایونٹ کے دوران یہ ان کی مسلسل نویں فتح ہے۔ محمد آصف 1994ء میںمحمد یوسف اور2003ء میں صالح محمد کےبعدتیسرےپاکستانی ہیں جوورلڈ اسنوکرچیمپئن شپ کافائنل کھیلیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بڑی سے پہلے چھوٹی کی شادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker