تازہ ترینکھیل

پاکستان نے اسنوکرکی عالمی رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

snokirفرانس(نمائندہ سپورٹس) پاکستان نے محمد آصف کی فتوحات کی بدولت عالمی اسنوکر کی درجہ بندی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ انٹرنیشنل بلیئرڈ اینڈ اسنوکر فیڈریشن کی نئی درجہ بندی کے مطابق پاکستان 172 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ اس سے قبل اسنوکر کی عالمی رینکنگ میں پاکستان کی آٹھویں پوزیشن تھی تاہم محمد آصف کے ورلڈ چیمپئن بننے سے 120 پوائنٹس کا مزید اضافہ ہوا جس کے بعد پاکستان نے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ پوائنٹس ٹیبل پر ایران کی ٹیم 144 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ انگلینڈ 142 پوائنٹس حاصل کرکے تیسرے نمبر پر ہے۔ بھارت درجہ بندی میں تنزلی کے بعد دوسرے سے چھٹے نمبر پر چلا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  حکومت کا دیامیر بھاشا ڈیم کی تعمیر شروع کرنے کا اعلان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker