تازہ ترینکھیل

تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ اسجد اقبال نے جیت لی

تیسری رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ کے فائنل میں اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو شکست دیکر ٹائٹل جیت لیا ہے۔ کراچی میں کھیلے گئے فائنل کے بیسٹ آف تھرٹین فریمز پر مشتمل میچ میں پنجاب کے اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو باآسانی دو کے مقابلے میں سات فریمز سے شکست دی۔ کھیل کے آغاز سے اسجد اقبال نے شہرام چنگیزی کو دباؤ میں رکھا اور عمدہ کارکردگی پیش کرکے ایونٹ جیت لیا۔ رینکنگ میں اسجد اقبال نمبر دو پر براجمان ہیں۔ فاتح کھلاڑی اسجد اقبال کا کہنا ہے کہ وہ ورلڈ چیمپین شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سوات : میدانی علاقوں میں بارش پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ دوسرے روزجاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker