
سوات(نامہ نگار)سوات ،میدانی علاقوں میں بارش ،پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ،کالام ،مالم جبہ ،سپین سر مٹہ ،میاندم ،مرغزار اور بحرین کے بالائی علاقوں میں برف باری سے موسم ٹھنڈ ہوگیا ،کالام اورمالم جبہ میں ایک فٹ تک برف باری ریکارڈ ،میدانی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری رہیگا،سیٹلائٹ رپورٹ تفصیلات کے مطابق سوات کے میدانی علاقوں مینگورہ ،بریکوٹ ،کبل ،خواز ہ خیلہ ،مٹہ اور دیگر مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رات سے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو چکا ہے جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے زرائع کے مطابق سوات کے بالائی علاقوں کالام ،مالم جبہ ،مرغزار ،میاندم ،بحرین اور سپین سر مٹہ کے پہاڑوں پر برف باری سے موسم انتہائی ٹھنڈ ہوگیا ہے جبکہ کالام ،مالم جبہ اور سپین سر مٹہ کے پہاڑوں پر ایک فٹ تک برف ریکارڈ کی جاچکی ہے زرائع کے مطابق کالام میں 25ملی لیٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے سیٹلائٹ سے لی گئی تصور کے مطابق سوات میںآئندہ کئی روز تک بار ش اور پہاڑوں پر برف باری کا یہ سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہیگا۔