پاکستانتازہ ترین

گلگت بلتستان میں3 دن سے جاری برفباری ، تمام رابطہ سڑکیں بند

murree snowاسلام آباد(بیورو رپورٹ)ملک بھر میں موسم سرد اور خشک ہے ،بالائی علاقوں میں کہیں برفباری سے رابطہ سڑکوں کی بندش نے لوگوں کو پریشان کر رکھاہے تو کہیں سیاحوں کی لاٹری نکل آئی ہے گلگت بلتستان میں3 دن سے جاری برفباری نے تمام رابطہ سڑکوں کو بند کردیا ہے۔ راستوں کی بندش سے سرد ترین موسم میں مقامی افراد کی مشکلات بڑھ گئی ہیں۔مری میں برفباری نے سیاحوں کی موجیں کرادی ہیں ،ملک بھر سے بڑی تعداد میں سیاح برفباری کے مزے لوٹنے پہنچ گئے ہیں۔سوات کے تفریحی مقامات میاندم،کالام اور مالم جبہ میں وقفے وقفے سے برفباری ہورہی ہے۔ بعض علاقوں میں ہونے والی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیاہے۔ کاغان،ناران اور شوگران کے تفریحی مقامات کے حسن کو برفباری کے بعد چار چاند لگ گئے ہیں۔مظفر آباد سمیت آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش نے ہر چیز کو نکھار دیا ہے۔بالائی علاقوں میں برفباری نے کشمیر کے حسن کو چار چاند لگادیئے ہیں۔قبائلی علاقوں اورکزئی ایجنسی ،کرم اویجنسی اور خیبر ایجنسی میں بھی برف ہی برف ہے۔شمالی بلوچستان میں بھی برفباری کے بعد یخ بستہ ہوائیں چل رہی ہیں۔بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے بعد ملک بھر میں سردی کی شدت بڑھ گئی۔ کراچی میں کوئٹہ کی برفانی ہواؤں کا راج برقرار ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی انیس ڈگری تک گر گیا۔بالائی علاقوں میں بادل خوب گرج برس رہے ہیں۔ برف باری کا سلسلہ بھی ہے جاری ہے۔ جس سے ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کراچی کو کوئٹہ کی برفانی ہوا نے لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ ۔گلگت بلتستان میں مسلسل تین روز سے پڑنے والے اولوں نے نظام زندگی مفلوج کردیا ہے۔اسکردو،استور اور دیامرکے کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ مکمل طور پر منقطع ہے۔ ۔ کیل ،شاردہ،وادی گریز اور وادی لیپہ سمیت بالائی علاقوں میں برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔بالائی وادی نیلم،وادی گریز اور وادی لیپہ کا راستہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگیا ہے۔مختلف علاقوں میں شہری آگ پر ہاتھ تاپ کر موسم سے لطف اندوز ہوتے رہے۔، محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں چھپن ملی میٹر ریکارڈ کی گئی مری میں تین اور کالام ، چترال اور مالم جبہ میں دو دو فٹ برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب ، کشمیر، گلگت بلتستان اور کوئٹہ وڑوب ڈویڑنز میں بارش اور پہاڑوں پر مزید برفباری کا امکان ہے۔ ملک میں سب کم درجہ حرارت قلات میں منفی انیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

یہ بھی پڑھیں  ساہیوال:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نہ کی جائےْ، کمشنربابرحیات تارڑ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker