تازہ ترینعلاقائی

محکمہ سوشل ویلفیئر اوکاڑہ کے زیر اہتمام صنعت زار ، دارلامان اور پناہ گاہ میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں روح پرورتقریبات کا انعقاد

 

اوکاڑہ (محمد مظہررشید چودھری سے ) محکمہ سوشل ویلفیئر اوکاڑہ کے زیر اہتمام صنعت زار ، دارلامان اور پناہ گاہ میں میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں روح پرورتقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر عثمان علی ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر فنانس عزوبہ عظیم ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن اوکاڑہ رانا نوید احمد سمیت پاکستان تحریک انصاف کے رہنماﺅں چوہدری سلیم صادق ، چوہدری عبد اللہ طاہر ،سید گلزار سبطین ،چوہدری طارق ارشاد ،سماجی شخصیت قمر عباس مغل ، سوشل ویلفیئر آفیسرز ابرار علی ،محمد عارف جج ،انچارج محکمہ صنعت زاراشتیاق احمد خاں، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشیدجیلانی اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر علما کرام قاری اقبال چشتی، علامہ مفتی غلام حسین فریدی نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺکا دن تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی متبرک ،اہم اور عید سے بھی بڑھ کر ہے آج کے دن نبی کریم ﷺ اس دنیا میں تشریف لائے اللہ تعالیٰ نے آپ کی حیات طیبہ کو تمام دنیا کے لئے نمونہ بنایا،آپﷺ رحمتہ للعالمین ہیں کائنات میں ہر جانب آپ ہی کا نور پھیلا ہوا ہے آپ داعی برحق اور خاتم الرسل ہیں آپ نے تاریخ عالم میں عظیم الشان انقلاب برپا کیا ہے ،دنیا و آخرت کا سرمایا آپﷺ کی سیرت طیبہ پر عملد رآمد کرنے سے ہی ہے ،آپ ﷺکے ارشادات زندگی کے ہر شعبہ میں انسانوں کو درپیش مسائل اور مشکلات کا حل پیش کرتے ہیں آپ ﷺکی تعلیمات کی روشنی میں زندگی گزارنے سے ہی ہم فلاح اورکامیابی پا سکتے ہیں،آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم پوری دنیا کو ایک سچا اور با عمل مسلمان بن کر دکھائیں ہم اپنے اتفاق و اتحاد ،اخوت ،و یگانگت ،محبت و الفت کا ایسا مظاہرہ کریں جس کا حکم ہمارے نبی کریم ﷺ نے دیا ہے،ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عثمان علی نے پناہ گاہ میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ ﷺکا ا علان توحید ایک نئی زندگی کا پیغام تھا جس نے پوری دنیا کا منظر بد ل کر رکھ دیا آپ ﷺ کا اخلاق دنیا میں سب سے افضل و اعلیٰ آپ ﷺکائنات کی وہ واحد ہستی ہیں جنہوں نے ہر شعبہ زندگی میں انسانوں کی راہنمائی کی ہے،12 ربیع الاول کا دن تمام مسلمانوں کے لئے انتہائی متبرک ہے پورے عالم اسلام کی طرح پاکستان میں بھی عید میلاد النبی ﷺ کو انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اس مبارک دن کے موقع پر ضلع اوکاڑہ کی تینوں تحصیلوں میں بھی بھر پور انتظامات کئے گئے ہیں، عثمان علی نے کہا کہ گلیوں ،محلوں اور سڑ کوں کی صفائی ستھرائی ،ان کی آرائش کے انتظامات کئے گئے ہیں سرکاری سطح پر تمام سرکاری عمارتوں پرچراغاں اور ڈسٹر کٹ کمپلیکس کو خصوصی طور سجایا گیا ہے،عید میلاد النبی ﷺکی تقریبات ،سیرت کانفرنسوں ،میلاد کی محفلوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن خورشید جیلانی نے کہا کہ حضور اکرم ﷺنے حالت جنگ میں سر سبز درختوں کو کاٹنے سے منع فرمایا ہے آپ کی تعلیمات پر عمل کرنے سے نہ صرف آلودگی سے چھٹکارہ پا سکتے ہیں بلکہ جدید دنیا میں جو مسائل ہمیں درپیش ہیں ان کا بھی خاتمہ ممکن ہے ،سیر ت کانفرنس کے بعد شرکاءمیں مٹھائی تقسیم کی گئی اور انہیں کھانا کھلایا گیا،ڈپٹی کمشنر عثمان علی ،پی ٹی آئی کے رہنما ﺅںچوہدری سلیم صادق، چوہدری عبداللہ طاہر،ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو صبا اصغر ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عزوبہ عظیم ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض احمد ،اسسٹنٹ کمشنر سیدہ آمنہ مودودی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو آرٹر ہسپتا ل کا دورہ کیا اور عید میلاد النبی ﷺکے پر مسرت موقع پر ہسپتال میں مریضوں اور ان کے لواحقین کو پھل اور مٹھائیاں پیش کیں٭

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ : وزیراعظم کے خطاب پر اپوزیشن جماعتوں کے منہ بند ہوگئے، ڈاکٹر خالد یاسین

یہ بھی پڑھیے :

What is your opinion on this news?

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker