علاقائی

حاصل پور انجمن فلاح مریضاں کی نئی ممبر شپ اور الیکشن دو اور تین اپریل کوہوں گئے

حاصل پور﴿ بیورو روپوٹ﴾ حاصل پور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر ثاویہ مزمل رامے نے پریس ریلیز کرتے ہوئے بتایا۔کہ انجمن فلاح مریضاں THQ حاصلپور کی تنظیم کچھ عرصہ سے غیر فعال ہے۔ بار ہا ںنوٹس کے باوجود تنظیم نے دفتر ہذا سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ عدم دلچسپی کی وجہ سے آخری نوٹس 391-440 مورخہ 14-07.2011 کو جاری کیا ۔ لیکن تنظیم کے کسی ممبران نے نہ کوئی رابطہ نہ ہی کوئی تحری جواب دیا ۔ SDO سوشل ویلفیئر بہاول پور کے حکم کے مطابق ایک کیئرٹیکر باڈی DD.SWO حاصل پور نے تشکیل دے دی ہے تاکہ انجمن فلاح مریضاں کی نئی ممبر شپ اور الیکشن کروایا جائے اور تنظیم کو فعال کیا جائے۔ تاکہ مریضوں کو بروقت ریلف مل سکے۔ اس سلسلے میں نئی ممبر شپ 2 اپریل تک کی جائے گئی اور مورخہ 3 اپریل کو الیکشن کروایا جائے گا۔ الیکشن بمقام انوار میڈیکل سٹور جالندھر کالونی 10 بجے ہوں گئے نئی انتظامیہ انجمن فلاح مریضاں تشکیل ہونے کے بعد سابقہ باڈی کا بنک یا کسی دیگر معاملات سے کوئی عمل داخل نہ ہو گا ۔کیئرٹیکر باڈی میں محمد انوار الحق چوہدری۔ حاجی محمد افضل مہر۔ سید عطااللہ شاہ بخاری کو نامزد کیا گیا ہے تاکہ نئی ممبر شپ تشکیل دے کر میں اپنی نگرانی میں الیکشن کروا کر نئی انتظامیہ کو تشکیل دے دوں تاکہ مریضوں کو فوری ریلف مل سکے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ :اسلام دین فطرت ہے جسمیں تمام انسانی ضرورتوں اور حاجات کی تکمیل کا پورا بندوبست کیا گیا ہے. ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد عارف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker