تازہ ترینکھیل

لندن اولمپکس کیلئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان‘ سہیل عباس کپتان برقرار

لاہور ﴿نمائندہ سپورٹس﴾ لندن اولمپکس کے لئے قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کیا گیا سہیل عباس کپتان برقرار جبکہ شکیل عباسی‘ ریحان بٹ اور وسیم احمد کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے گول کیپر سلیمان اکبر ٹیم میں جگہ نہ بناسکے قومی ہاکی ٹیم کے چیف کوچ اختر رسول نے لندن اولمپکس کے لئے کھلاڑیوں کے اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ لندن اولمپکس کے لئے قومی ٹیم کے 20 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے 16 رکنی حتمی ٹیم کا اعلان بعد میں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ گول کیپر سلمان اکبر کو ٹیم سے ڈراپ کیا گیا اور سہیل عباس قومی ہاکی ٹیم کے کپتان برقرار ہیں ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں گول کیپر عمران بٹ اور عمران شاہ ‘ ریحان بٹ ‘ وسیم احمد‘ شکیل عباسی‘ رضوان سینئر ‘ رضوان جونیئر ‘ وقاص شریف نے عمر بھٹہ ‘ رحیم خان ‘ شفقت رسول ‘ علی شان‘ فرید احمد ‘ راسد محمود‘ احمد توثیق ‘ کاشف شاہ‘ محمد عمران ‘ عرفان اور محمد زبیر شامل ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker