تازہ ترینفن فنکار

لوگ مجھ سے اور میرے ڈانس سے بہت محبت کرتے ہیں ، مادھوری

madhoriممبئی(نمائندہ شوبز) بھارتی فلم انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور رقاصہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشت نے کہا ہے کہ ڈانس میرا جنون ہے اور جو لوگ بھی ڈانس سے محبت کرتے ہیں میں ان کو یہ فن سکھانا چاہتی ہوں۔ بھارتی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے مادھوری نے کہا کہ میں اس وقت وقت انتہائی مصروف ہوں کیوں کہ میرے پاس 2 فلمیں ”ڈیڑھ عشقیہ” اور گلاب گینگ کے علاوہ ”جھلک دکھلا جا” پروگرام ہے جس میں وہ ڈانس سکھا رہی ہیں۔ مادھوری کا کہناتھا کہ لوگ مجھ سے اور میرے ڈانس سے بہت محبت کرتے ہیں اور کچھ لوگوں نے مجھ سے ڈانس سیکھنے کی خواہش ظاہر کی تومیں نے یہ محسوس کیا کہ لوگوں سے جو محبت اور پیار ملا ان کو واپس کرنے کا اچھا موقع ہے ۔ مادھوری کا کہناتھا کہ وہ 3 سال کی عمر سے ڈانس کرتی آرہی ہیں اور میرا شوق ہے کہ لوگ ڈانس سیکھیں اور اس سے لطف اندوز ہوں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button