پاکستانتازہ ترین

صدر زرداری ڈرو،سونامی اسلام آباد بھی جا سکتی ہے، عمران خان

ٹانک (نمائندہ خصوصی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سونامی سے ڈرو، سونامی وزیرستان جا سکتی ہے تو اسلام آباد بھی جا سکتی ہے، امریکا کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ جتنے ڈرون حملے کرو گے پاکستان کے لوگ تم سے اتنی ہی نفرت کریں گے، پاکستانی قوم کسی کے سامنے جھکنے والی نہیں۔ قبائلی علاقوں میں امریکی ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف کا امن مارچ ٹانک پہنچا تو سیکورٹی خدشات کے باعث مارچ کو جنوبی وزیرستان جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ ٹانک میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، امریکا ہمیں ڈرون حملوں سے ڈرا نہیں سکتا، پاکستانی قوم کسی کے سامنے نہیں جھکتی۔ امریکا جتنے ڈرون حملے کرے گا پاکستان میں اس کے خلاف اتنی ہی نفرت بڑھے گی، ڈرون حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔ خطاب کے دوران انہوں نے پاکستان حکومت کو بھی آڑھے ہاتھوں لیا۔ عمران خان نے صدر آصف علی زرداری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ سونامی سے ڈرو، سونامی وزیرستان جا سکتی ہے تو اسلام آباد بھی جا سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگوں سے سچ بولو، امریکا کو کچھ اور پاکستانی عوام سے کچھ کہا جاتا ہے۔ ہم اپنی حکومت کو کہتے ہیں کہ دوغلی پالیسی بند کرے۔ انہوں نے فضل الرحمان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مولانا فضل الرحمان نے ہمیں ڈرانے کی بہت کوشش کی، مولانا فضل الرحمان اگر آپ نے عوام کی خدمت نہیں کرنی تو کم از کم ہمیں تو کرنے دیں۔ عمران خان نے کہا کہ قبائلی عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے بیرون ملک سے نمائندے آئے ہیں، جان کے خطرے کے باوجود لوگ ہمارے ساتھ آئے، امن مارچ میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کرتا ہوں، سب کچھ خیریت سے ہونے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کلین سویپ کر کے وزیرستان کے عوام سے محبت کا رشتہ قائم کریں گے اور انگریزوں کا بنایا ہوا ایف سی آر قانون ختم کردیں گے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:ڈکیتی اورچوری کی وارداتوں میں عوام مال وزر سے محروم

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker