بین الاقوامیتازہ ترین

کروڑوں کی مالک سونیا گاندھی ’ بے کار ‘ نکلیں

نئی دہلی ( مانیٹرنگ سیل) بھارتی حکمران جماعت کانگریس کی سربراہ سونیا گاندھی کروڑوں روپے کی مالک ہونے کے باوجود ’ بے کار‘ نکلیں ۔الیکشن کمیشن کے روبرو داخل کرائے جانے والے کاغذاتِ نامزدگی کے مطابق سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کی بہو اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی کے پاس اپنی ذاتی کار نہیں ہے تاہم ان کے اثاثوں کی مالیت کے پاس 9 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد ہے ۔کاغذات نامزدگی کے ساتھ جمع کرائے جانے والے حلف نامے کے مطابق انہوں نے گزشتہ الیکشن سے لے کر اب تک اپنے اثاثوں میں چھ گنا اضافہ کیا ہے جو 2 کروڑ 81 لاکھ روپے کی منقولہ اور 6 کروڑ 47 لاکھ روپے کی غیر منقولہ تھے۔ انہوں نے پچھلے الیکشن میںاپنی آمدنی 14 لاکھ 21 ہزار روپے ظاہر کی تھی ۔منقولہ جائیداد میں سونیا گاندھی کے پاس 85 ہزار روپے نقد، بینک میں 66 لاکھ روپے، ایک لاکھ 90 ہزار کے حصص اور 10 لاکھ کے بانڈز شامل ہیں۔ان کے پاس 82 لاکھ 20 ہزار کے موچل فنڈ، 42 لاکھ 49 ہزار روپے کا پی پی ایف، 2 لاکھ 86 ہزار کی نیشنل بچت سکیم اور 62 لاکھ روپے کے زیورات موجود ہیں۔ اٹلی میں ڈیراماڈی گاو¿ں میں چار کروڑ 86 لاکھ کی قیمت کی زمین اور سلطان پور گاو¿ں میں ایک کروڑ 40 لاکھ کی زمین کے علاوہ ان کے پاس 19 لاکھ 90 ہزار روپے کی آبائی جائیداد بھی ہے۔ 2009 ءمیں سونیا گاندھی نے ایک کروڑ 37 لاکھ سے زیادہ قیمت کی جائیداد کا اعلان کیا تھا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker