پاکستانتازہ ترین

رواں ہفتےامریکہ سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پرمعافی مانگ سکتاہے

اسلام آباد﴿بیورو چیف﴾رواں ہفتے پاک امریکہ مذاکرات کے تناظر میںاس بات کا امکان ہے کہ امریکہ سلالہ چیک پوسٹ واقعہ پر معافی مانگ سکتاہے ۔تاہم دفتر خارجہ نے معافی کے معاملے پر تبصر ہ کرنے سے گریز کیااور کہا کہ پاکستان تعلقات کے حوالے سے پارلیمنٹ کی سفارشات سے ہٹ نہیں سکتا۔آن لائن سے بات چیت کرتے ہوئے دفترخارجہ کے نئے تعینات ترجمان معظم خان نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کرنے کااسلام آباد کا وہی موقف ہے جس کی سفارش پارلیمنٹ نے کی ہے ۔ان سے جب پوچھا گیا کہ اگرامریکہ سلالہ واقعہ پر معافی نہیں مانگتا پھر بھی پاکستان مذاکرات کریگا تو انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اس معاملے کو دیکھ رہی تھی اوراس نے فیصلہ حکومت تک پہنچادیاہے ۔امریکی ایلچی مارک گراس مین کے25 اپریل کے دورے اور مذاکرات کے حوالے سے اانہوں نے کہا کہ اب تک مجھے معلوم نہیں کہ آیا گراس مین مذاکرات کے لیے مذکورہ تاریخ پر آرہا ہے یا نہیں۔واضح رہے کہ میڈیا میں گراس مین کے دورے کے حوالے سے رپورٹیں سامنے آئی ہیں۔پارلیمنٹ نے امریکہ سے سلالہ واقعہ پر معافی کا مطالبہ کیا تھا اور حکومت نے امریکہ کے ساتھ تعلقات کا معاملہ پارلیمنٹ کے سپرد کردیا تھا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابامہ انتطامیہ معافی کے لیے تیار ہے تاہم آنے والے انتخابات اور امریکی فوج کی جانب سے ایڈوائس نے انہیں یہ اقدام نہیں اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں  کورونا ویکسینیشن کو پوری قوم کے لئے کھولنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker