شہ سرخیاں
Home / بین الاقوامی / سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار

ریاض (مانیٹرنگ سیل) سعودی عرب میں کرپشن کے الزام میں گیارہ شہزادے، چارموجودہ اور سابق وزرا کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، 4 موجودہ اورسابق وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ گرفتاریاں اس اینٹی کرپشن کمیٹی کی تشکیل کے چند گھنٹوں بعد ہی کی گئی ہیں جس کے سربراہ ولی عہد محمد بن سلمان ہیں۔ سعودی عرب میں بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر صدارت سعودی عرب کی اینٹی کرپشن کمیٹی کے فیصلے کے بعد کی گئیں۔ اینٹی کرپشن کمیٹی نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ 2009 میں جدہ میں آنے والے سیلاب کی فائل بھی دوبارہ کھول رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کی بھی تحقیقات کی جائیں گی۔ سعودی گزٹ کے مطابق اس نئی کمیٹی کے پاس کرپشن کرنے والے افراد کے خلاف تحقیقات، گرفتار کرنے اور سفری پابندیاں لگانے کے ساتھ ساتھ اثاثے منجمد کرنے کا اختیار بھی ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان نے وزیر نیشنل گارڈ اور نیول چیف کو ان کے عہدوں سے برطرف کردیا

x

Check Also

ختم نبوت سے متعلق تحفظات پر سمجھوتا نہیں ہوسکتا: پیر نظام الدین جامی

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) سجادہ نشین گولڑہ شریف پیر نظام الدین جامی نے ...

Connect!