سعودی حکومت نے امن مہم کے لئے ایپ متعارف کروادی

ریاض(مانیٹرنگ سیل) سعودی وزارت داخلہ نے غیر ملکیوں اور سعودیوں کو امن مہم میں شریک کرلیا۔ اس لئے ’کلناامن‘ ایپلی کیشن جاری کی ہے ، موبائل پر اسے ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ امن عامہ نے اعلان کرکے توجہ دلائی ہے کہ وزارت داخلہ چاہتی ہے کہ امن مہم میں سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کو بھرپور طریقے سے شریک کیا جائے اور اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی سے پورا پورا فائدہ اٹھایا جائے۔ امن عامہ کے ڈائریکٹر عثمان المحرج نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کہا ہے کہ ولی عہد نائب وزیراعظم و وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نائف کی ہدایت اور سرپرستی سے اس کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کی بدولت سکیورٹی اہلکار امن و سلامتی کی رپورٹوں پر برق رفتاری سے ردعمل دے سکیں گے اگر کہیں کوئی غیر معمولی واقعہ ان کی نظر میں آئے گا تو وہ فوراً آگہی مملکت کے گوشے گوشے میں موجود 39 آپریشنز رومز کو ایک لمحے میں مطلع کرسکیں گے، حادثے کا تعلق سکیورٹی کے گشتی دستوں سے یا ٹریفک یا روڈ سکیورٹی اہلکار، امن و سلامتی کی رپورٹوں پر برق رفتاری سے ردعمل دے سکیں گے۔ اگر کہیں کوئی غیر معمولی واقعہ ان کی نظر میں آئے گا تو فوراً ہی مملکت کے گوشے گوشے میں موجود 39 آپریشنز روز کو ایک لمحے میں مطلع کرسکیں گے۔ حادثے کا تعلق سکیورٹی کے گشتی دستوں سے یا ٹریفک سے یا روڈ سکیورٹی فورس سے جس ادارے سے بھی تعلق ہوگا وہ فوراً ہی حرکت میں آجائے گا ۔ امن عامہ کے ڈائریکٹر نے اطمینان دلایا کہ جو سعودی شہری یا مقیم غیر ملکی کسی طرح کی کوئی رپورٹ کرے گا اسے صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور انتہائی پیشہ وارانہ انداز میں صورتحال سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی شہری یا مقیم غیر ملکی اپنے شناختی یا اقامے اور موبائل کا نمبر ڈائل کرکے ’کلناامن‘ ایپلی کیشن ڈاﺅن لوڈ کرسکتا ہے اس کے بعد سے ایکٹیویشن کوڈ بھیجا جائے گا تو ایک بار ہی استعمال ہوگا، پیغام بھیجنے والے کو اندراج کی کارروائی ملکی کرنے کے لئے کوڈ اچھی طرح چیک کرا ہوگا، شہری یا غیر ملکی سے متعلق ملاقات، محفوظ ڈیٹا میں درج کرلی جاتی ہیں، ضرورت پڑنے پر استعمال کی جائے گی۔