بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب میں مسجد پر خود کش حملہ، 15 افراد جاں بحق

ریاض (مانیٹرنگ سیل) سعودی عرب کی مسجد میں خود کش دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 15 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سعودی عرب کے جنوب مغربی صوبے عسير کے شہر ابھا کی مسجد ميں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑاليا، 15 افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق افراد میں اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹک یونٹ کے 12 اہلکار بھی شامل ہیں، واقعے میں 7 افراد زخمی بھی ہوئے۔ سعودی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق یمن سرحد کے قریب حملے ميں 12 سيکيورٹی اہلکار اور 3 محنت کش جان سے گئے، واقعے کے بعد شہر ميں سيکيورٹی سخت کردی گئی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں تواتر سے مساجد پر حملے ہورہے ہیں، اس سے قبل مسلسل 2 بار جمعہ کے روز مساجد پر دھماکوں میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  مندر اور گرودوارہ بنانے والا وزیر اعظم عمران خان!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker