بین الاقوامیتازہ ترین

سعودی عرب، رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2افراد جاں بحق،70 افراد زخمی

ریاض(مانیٹرنگ سیل)سعودی عرب کی رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے باعث دو شخص جاں بحق جبکہ ستر افراد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج علی الصبح سعودی عرب کی آٹھ منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگ گئی۔ رہائشی عمارت میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے ملازمین رہائش پذیر تھے۔ سعودی حکام کے مطابق آگ مشرقی شہر الخوبر میں واقع عمارت کے بیسمنٹ میں لگی،تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگایا جارہا ہے۔آگ لگنے کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ آرامکو کے کارکنوں کے علاوہ سول ڈیفنس کے فائر فائٹرز آگ بجھانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ کمپنی کی عمارت میں بڑی تعداد میں غیر ملکی کارکن بھی رہائش پذیر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بحال ہونا شروع

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker