تازہ ترینکھیل

پاکستان کو ’ ٹھنڈ ‘پڑ گئی ، جنوبی افیقہ نے ون ڈے سیریز فتح کرلی

southابو ظہبی ( مانیٹرنگ سیل) جنوبی افریقہ نے فتوھات جاری رکھتے ہوئے مسلسل دوسرا میچ جیت کر پاکستان کو ون ڈے سیریز میں شکست دیدی ۔ سیریز کا پہلا میچ جنوبی افریقہ نے جیتا جس کے بعددوسرا میچ جیت کر پاکستان نے سیریز برابر کردی لیکن تیسرے اور چوتھے میچ میں پاکستان سنبھل نہ سکا اور جنوبی افیقہ سے شکست کھا گیا، پاکستان 28 رنز سے ہار گیا۔ چوتھے میچ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو جیت کیلئے 267 رنز کا ہدف دیا ہ تھا جو وہ حاصل کرنے میں ناکام رہا ۔ پہلے کھیلتے ہوئے  پروٹیز نے مقررہ 50 اوورز میں 266 رنز بنائے جبکہ اس کے 5 کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا توہاشم آملہ اور ڈی کوک نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 87 رنز کا مضبوط آغاز فراہم کیا، ڈی کوک نے 112 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر کیرئیر کی پہلی سنچری مکمل کی۔ دیگر بلے بازوں میں ہاشم آملہ 46، فاف ڈوپلیسی10، اے بی ڈویلیئرز 30،ڈیوڈ ملر صرف 5 رنز بنا سکے۔ پاکستانی کی جانب سے جنید خان اور محمد حفیظ نے 2,2 جبکہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker