کھیل

جنوبی افریقا نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

آکلینڈ…جنوبی افریقا نے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 3 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-1 سے جیت لی۔ آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مک کولم نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ مہمان ٹیم نے مقررہ بیس اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے۔ ڈومینی 38 اور ہاشم آملہ 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ نکول اور ٹم ساؤتھی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کیوی ٹیم 166 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 7 وکٹوں پر 162 رنز بناسکی۔ یوں پروٹیز نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کر لی۔ رائیڈر نے 52 رنز بنائے۔ جنوبی افریقا کے بوتھا کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سریز میں زمبابوے کو کلین سوئپ کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker