تازہ ترینعلاقائی

دیپالپور:معروف پی ایس پی پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑا تعینات

دیپالپور(نامہ نگار)معروف پی ایس پی پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑا تعینات ، کل اپنے عہدے کا چارج لیں گے دیپالپور میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت اقدامات سے شہرت پائی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے معروف پی ایس پی پولیس آفیسر ڈاکٹر رضوان احمد خان ایس پی انویسٹی گیشن اوکاڑہ تعینات کردیاگیا ہے ڈاکٹر رضوان احمد خان اس سے پہلے ایس پی ماڈل ٹاؤن لاہور اپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔انہوں نے اپنی سروس کا آغاز بطوراے ایس پی رینالہ اورپھر اے ایس پی دیپالپور سے کیا۔دیپالپور میں منشیات فروشوں اورڈاکوؤں کے خلاف سخت اقدامات کرنے پر پنجاب کی سطح پر نام کمایا۔مسلم لیگ(ن) لائرز فورم پنجاب کے صدرمیاں شریف ظفر جوئیہ، مرکزی انجمن تاجران تحصیل دیپالپور کے چیف آرگنائز ر چوہدری ذیشان جاوید کمبوہ ،صدر حاجی محمد سلیم شیخ ،سیکریٹری محمد عالم خان ترین سابق صدور بار سیدمبشر بخاری ،چوہدری ممتاز علی پھلرون،جماعت اسلامی کے ضلعی رہنما ڈاکٹر رانا محمد حسن ،گروپ لیڈر جماعت اسلامی میاں محمد رفیع سکھیرااورسوسائٹی فارہیومن رائٹس پاکستان کے جنرل سیکرٹری ضلع اوکاڑہ قاسم علی سمیت بڑی تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے ان کی تعیناتی کا بھرپورخیر مقدم کیاہے۔

یہ بھی پڑھیں  پسرور:قیمتوں سےزائد موصول کرنے پربڈیانہ ،کنگرہ میں مختلف دوکانداروں کوجرمانے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker