علاقائی

سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت آل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی کاانعقاد 25 مارچ کو ہوگا

سنجھورو﴿نامہ نگار﴾سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت آل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی کا انعقاد 25 مارچ کو کرایا جائے گا تفصیلات کے مطابق سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا ایک اجلاس مرکزی چیئرمین ڈاکٹر محمد رفیق شیخ کی زیرِصدارت منعقد ہوا ۔ اجلاس میں سیکریٹری جنرل رانا محمد شاہد خلیل ، وائیس چیئرمین محمد حنیف ملک ، صغیر راجپوت ، ممتاز قریشی ، ڈاکٹر جی ایم غوری ، سرپرستِ اعلیٰ تاج محمد بڈ گجر اور دیگر مرکزی عہدیداران اور ضلعی صدور اور سٹی صدور نے شرکت کی۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن (SJWF) کے تحت آل پاکستان مقابلہ مضمون نویسی   ” جمہوریت کے فروغ میں صحافیوں کا کردار "کے عنوان سے منعقد کرایا جائے گا ۔ جس میں پہلا انعام 5,000/= روپے نقد،شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ، دوسرا انعام 3,000/=روپے نقد ، شیلڈاور سرٹیفیکیٹ جبکہ تیسرا انعام 2,000/=روپے نقد ، شیلڈ اور سرٹیفیکیٹ ، دس بہترین مضامین کو سرٹیفیکیٹس جاری کئے جائیں گے۔چیئرمین سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن نے مزید بتایا کہ تمام مضامین اردو میں لکھ کر دو عدد پسپورٹ سائز فوٹو کے ہمراہ اپنے علاقائی صدور یا سندھ جرنلسٹ ویلفئیر فاؤنڈیشن کی مرکزی آفیس شاہ فیصل کالونی سوائی روڈ شہدادپور ضلع سانگھڑکے پتے پر رجسٹری کے ذریعے ذیادہ سے ذیادہ 25مارچ تک پہنچ جانی چاہیں۔ ڈاکٹر محمد رفیق شیخ کے موبائل نمبر 0333-2867324اور سیکرٹری جنرل رانا شاہد خلیل کے موبائل نمبر 0300-3006477 پررابطہ کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ مقابلہ مضمون نویسی کے مضامین کا5رکنی کمیٹی چیک کر کے حتمی فیصلا کرے گی۔اور کامیاب مضمون نگاروں کو ایک پر وقار تقریب میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو:بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ،ووٹرز کا ن لیگ کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker