تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

SMS سپیمنگ کرنے والےکی سروس معطل کی جائے:PTA

ایس ایم ایس سپیمنگ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو روکنے کے لیے پی ٹی اے کی جانب سے تمام ٹیلی کام کمپنیوں کو حکم جاری کیے گیا ہے کہ وہ سپیم ایس ایم ایس بھیجنے والے نمبرز کی ایس ایم ایس سروس معطل کر دیں۔پی ٹی اے کے ایک نمائیندہ نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ہمیں آگاہ کیا ہے کہ کوئی بھی موبائل صارف جو 15 منٹ کے اندر ایک ہی ایس ایم ایس 200 افراد کو بھیجے گا اس کی سروس معطل کر دی جائے گی۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد موبائل فون کے ذریعے کیے جانے والے سپیم ایس ایم ایس کو روکنا ہے۔جب اس حوالے سے موبائل فون کمپنیوں کے نمائیندوں سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ہمارے پاس سپیم ایس ایم ایس کی شناخت کا نظام موجود ہے، کوئی بھی نمبر جسے سپیم ایس ایم ایس کے نتیجے میں معطل کیا جائے گا اسے دوبارہ چالو کرنے کا اختیار صرف پی ٹی اے کے پاس ہے اور اس مقصد کے لیے پی ٹی اے سے رابطہ ٹول فری نمبر 080055055یا complaints@pta.gov.pk پر کیا جاسکتاہے۔ ایس ایم ایس سروس دوبارہ چالو ہونے کا عمل کئی ہفتے یا کئی ماہ تک مکمل ہوگا۔ٹیلی کام کمپنیوں کی جانب سے سپیمر ز کو بھیجا جانے والا پیغام کچھ یوں ہے:معزز صارف آپ کی ایس ایم ایس کرنے کی سہولت سپیمنگ کی وجہ سے معطل کر دی گئی ہے، مزید معلومات کے لیے ہماری ہیلپ لائن پر رابطہ کیجئے۔پی ٹی اے کی جانب سے ایس ایم ایس سپیمنگ کو روکنے کے لیے کافی عرصہ سے کوششیں کی جارہی تھیں ، اتھارٹی کی جانب سے صارفین کی آسانی کے لیے سپمیرز کی نشاندہی کا نظام بھی متعارف کروایا گیا تھا۔گو کہ پی ٹی اے کی جانب سے ایک اچھا فیصلہ کیا گیا ہے لیکن کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ شاید اسکی زد میں زیادہ ایس ایم ایس کرنے والے دوست بھی آجائیں جو ایک وقت میں لطیفے یا شاعری اپنی فون بک میں موجود تمام نمبروں کو بھیج دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button