
اسلام آباد (مانیٹرنگ سیل) اٹارنی جنرل آفس نے سعد رفیق، طلال چودھری، آصف کرمانی کی 15 تقاریر کے متن سپریم کورٹ میں جمع کرا دیئے۔ ٹرانسکرپٹ پر مبنی متفرق درخواست 106 صفحات پر مشتمل ہے۔ سعد رفیق بھی سپریم کورٹ میں پیش ہوئے، کہتے ہیں کچھ غلط کہا نہیں تو معافی کیسی؟ انہوں نے اپوزیشن رہنماؤں کی تقاریر کے ٹرانسکپرٹس بھی منگوانے کا مطالبہ کر دیا۔ آج سعد رفیق نے مخالفین کے خلاف تابڑ توڑ حملوں کے بجائے نرم رویہ اختیار کیا، کہتے ہیں ووٹ کی طاقت سے جائیں گے، الزامات کے بجائے سیاست کارکردگی کی بنیاد پر ہونی چاہئے۔