
کوئٹہ(پاک نیوز)نئے اسپیکر کے انتخاب کے لئے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق اجلاس گورنر بلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے آج دوپہر 3 بجے طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں نئے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کا انتخاب عمل میں لا یا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کے عہدے کیلئے کاغذات نامزدگی آج صبح 8.30 بجے تا دوپہر 12 بجے سیکرٹری اسمبلی کے دفتر میں جمع کروائے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ اتحادیوں اور بلوچستان عوامی پارٹی کی جانب سے اب تک اسپیکر کے لئے سابق وزیراعلیٰ میرجان محمد جمالی کا نام پر اتفاق کیا گیا ہے، تاہم اسپیکر کے عہدے کے لئے خفیہ رائے شماری آج اسمبلی کے 3بجے کے اجلاس میں ہو گی۔