پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش نہیں ہونگی،فیصل کریم کنڈی

ڈیرہ اسمعیل خان(نمائندہ خصوصی) قائمقام اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے اسپیکر کا کام پارلیمنٹ کی نمائندگی کرناہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی کسی صورت عدالت کے سامنے پیش نہیں ہونگی۔ سرکٹ ہاؤس ڈیرہ اسماعیل خان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا دنیا میں کوئی اسپیکر عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوتا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کسی صورت عدالت کے سامنے پیش نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا اسپیکراورچیئرمین سینیٹ نے توہین عدالت سے متعلق اپنی قانونی ٹیم سےمشاورت کرلی ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کی حکومت اداروں کے درمیان ٹکراؤ نہیں چاہتی ہے ۔ جو لوگ حکومت اور اداروں کے درمیان ٹکراؤ چاہتے ہیں انھیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker