پاکستانتازہ ترین

بدین:تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں، سپیکر قومی اسمبلی

بدین:﴿نامہ نگار ﴾ قومی اسمبلی کی اسپیکر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کے پیپلز پارٹی کی حکومت قائم ہوتے ہی اس کے خلاف سازشیں شروع کردی ہیں اور کوشش کی گئی کہ اداروں کو کام کرنے سے روکا جائے انہوں نے کہا کے تمام ادارے آئینی حدود میں رہ کر کام کریں پارلیمینٹ سپر ادارہ ہے وہ آج تعلقہ کونسل بدین میں دو سو سے زائد نوجوانوں میں نوکریوں کے آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیں اسپیکر قومی اسیمبلی نے کہا کہ میں نے جو بھی فیصلے کیے ہیں وہ آئینی حدود میں رہیے کر کئے ہیں اس کے باوجود کو بھی صورتحال پیدا ہوئی اس کا مقابلہ کرینگے، انہوں نے کہا کے پیپلز پارٹی نے اپنے ساڑھے چار سال پورے کر لئے ہیںوہ اپنی مدت پوری کریگی ۔ انہوں نے کہا کے ساڑھے چار سالہ دور حکومت میں ہماری حکومت نے لوگوں کو بنیادی حقوق فراہم کیئے لاکھوں نوجوانوں کو روزگار مہیا کیا جبکہ سابقہ حکومتوں نے لوگوں کو نوکریوں سے نکال کر بیروزگار کیا پیپلز پارٹی کی اصل طاقت ملک کے غریب مظلوم عوام ہیں جن کی طاقت سے پیپلز پارٹی آئندہ پانچ سال حکومت کریگی، ڈاکٹر فہمیدہ نے کہا کہ ہم نے سندہ کے مسئلوں پر ایوانوں میں ہمیشہ آواز بلند کیئے اور آئندہ بھی آوازبلند کرتے رہینگے، اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی وسیلہ حق کے دوسرے مرحلے میں 46 خواتین میں اسی لاکھ روپے کے چیک تقسیم کئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker