شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / خواجہ سلمان رفیق کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈسکہ اچانک دورہ

خواجہ سلمان رفیق کا تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال ڈسکہ اچانک دورہ

سیالکوٹ﴿بیورو رپورٹ﴾وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب برائے صحت و تعلیم خواجہ سلمان رفیق نے آج تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ کا اچانک دورہ کیااورہسپتال میں عوام کو دی جانے والی طبی سہولتوں کا جائزہ لیا اور ان پر اطمینان کا اظہار کیا۔رکن صوبائی اسمبلی یحییٰ گلنواز ، سابق ایم این اے سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ ، ای ڈی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی اور ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر مختاراحمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈسکہ ڈاکٹر سجاد نبی سیان نے معاون خصوصی کو بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر کی نئی عمارت مکمل ہوچکی ہے اور اس منصوبے پر 13کروڑ 50روپے خرچ ہوئے ہیں۔ ایم ایس نے بتایا کہ ہسپتال میں اس وقت آرتھو پیڈک ، آئی اور سرجیکل یونٹس میں مریضوں کا مفت علاج کیا جارہا ہے اسی طرح ہسپتال میں ہنگامی طور پر لائے جانے مریضوں کو24گھنٹے ایمرجنسی میں ابتدائی طبی امداد کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہسپتال میں آؤٹ ڈورمریضوں کیلئے میڈیکل اسپیشلسٹ اور چائلڈ اسپیشلسٹ بھی اپنی خدمات انجام دے رہے ہیںجبکہ ہسپتال میں ماہر پیتھالوجسٹ اور ریڈلوجسٹ کی نگرانی میں قائم لیبارٹری میں عوام الناس کو ہر قسم کے ٹیسٹوں کی سہولت بھی میسر ہے۔ سابق ایم این اے سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ نے مطالبہ کیاکہ ڈسکہ کے ٹی ایچ کیو میں فوری طور پر ٹراما سنٹر اور کارڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کا قیام عمل میں لایا جائے ۔ جس پر معاو ن خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے انہیں یقین دلایاکہ وہ اس بارے میں جلدہی اپنی سفارشات وزیر اعلیٰ کو پیش کریں گے تاکہ ڈسکہ کے عوام کو تمام تر طبی سہولتیں ایک ہی چھت کے نیچے مہیا کی جاسکیں ۔ معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے ای ڈ ی او ہیلتھ سیالکوٹ ڈاکٹر ظفر علوی کو ہدایت کی کہ وہ عوام میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے شعور بیدار کرنے کیلئے ایک خصوصی آگاہی مہم کا آغاز کریں تاکہ عوام کے تعاون سے ڈینگی جیسے موذی مرض پر مکمل طور پر قابو پایا جاسکے۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ کے آفس میں مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ سرکاری ہسپتالوں میں میڈیکل اور پیرا میڈکل سٹاف کی خالی آسامیوں کو جلد ازجلدپُر کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو اپنی سفارشات پیش کریں گے ،تعلیم اور صحت کے شعبہ کی ترقی اور بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب نے تحصیل ڈسکہ کے ایجوکیشن کے افسران کو ہدایت کی وہ تحصیل ڈسکہ کے پرائمری ، مڈل اور ہائی سکولوں میںبنیادی سہولتوں کے فقدان اور درپیش مسائل کے بارے میں اپنی تفصیلی رپورٹ 24گھنٹے کے اندر اندر انہیں پیش کریں تاکہ اس بارے میں ایک جامع رپورٹ وزیر اعلیٰ کو پیش کی جاسکے۔ رکن صوبائی اسمبلی یحییٰ گلنواز اورسابق ایم این اے سید افتخارالحسن ظاہرے شاہ نے تجویز کیاکہ گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ڈسکہ میں جلد از جلد پوسٹ گریجویٹ کلاسز کا اجرائ کیا جائے اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول متراںوالی، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گلوٹیاں اور گورنمنٹ گرلزا سلامیہ ہائی سکول ڈسکہ کو اپ گریڈ کرکے ہائر سیکنڈری کادرجہ دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈہرکی کےنزدیک اندھی ڈولفنٹ کو گاؤں والوں نےبلا سمجھ کرماردیا