پاکستانتازہ ترین

پی ڈی ایم کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے:عثمان بزدار

لاہور3 دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے عناصر دشمن کے ایجنڈے پر چل رہے ہیں۔مایوسی کا شکار اپوزیشن عوام کو گمراہ نہیں کرسکتی۔ موجودہ حالات میں پی ڈی ایم کا کردار قومی مفادات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نازک دور سے گزر رہا ہے اور یہ وقت انتشار کی سیاست کا نہیں بلکہ اتحاد و اتفاق کا ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو اپنے منفی طرز عمل پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ  پی ڈی ایم کے جلسے ناکام رہے، اس ٹولے کو اب ترقی مخالف سیاست سے توبہ کر لینی چاہیئے۔2 برس میں پنجاب میں فلاح عامہ کے ریکارڈ کاموں کی مثال 70 برس میں نہیں ملتی۔پسماندہ علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی خود کررہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کے مشن میں کسی کو حائل ہونے کی اجازت نہیں دیں گے۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن نے کہا کہ پی ڈی ایم کو وسیع تر قومی مفاد میں جلسوں سے گریز کرنا چاہیئے اور کورونا وباء کے دوران عوام کی زندگیوں کو داؤ پر لگانا کوئی دانشمندی نہیں۔

یہ بھی پڑھیں  موجودہ صورتحال میں مہاجر کیا کریں؟

یہ بھی پڑھیے :

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker