Download WordPress Themes, Happy Birthday Wishes
شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی دس وکٹوں سے جیت لیا

آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی دس وکٹوں سے جیت لیا

پرتھ(سپورٹس نیوز) آسٹریلیانے پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی دس وکٹوں سے جیت لیا۔ تین میچز کی سیریز بھی دو صفر سے اپنے نام کرلی۔ مسلسل تیسری سیریز جیت کر ایرون فنچ الیون رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگئی۔ بابراعظم الیون آٹھ وکٹ کھو کر ایک سو چھ رنز بنا سکی۔ میزبان ٹیم نے بغیرنقصان کے ہدف پوراکرلیا۔پرتھ کرکٹ گراؤنڈ میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی کاٹاس جیت کر ایرون فنچ نے پاکستان کو بیٹنگ کاموقع دیا۔گرین شرٹس نے خوشدل شاہ اورمحمد موسٰی کو کیپ دینے کے ساتھ ٹیم میں چار تبدیلیاں کیں۔ بیس اوورز میں پاکستان آٹھ وکٹیں کھو کر صرف ایک سوچھ رنزبناسکا۔ افتخاراحمد پینتالیس رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔ امام الحق نے چودہ ،حارث سہیل اورخوشدل شاہ آٹھ آٹھ رنز بنا سکے۔ آٹھ پلیئرڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکے۔ کین رچرڈسن نے تین، مچل اسٹارک اورسین ایبٹ نے دو،دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔آسٹریلیا نے ایک سوسات رنز کا معمولی ہدف بارہ اوورز میں بغیرکسی نقصان کے پورا کرلیا۔کپتان ایرون فنچ باون اورڈیوڈ وارنر اڑتالیس رنزبناکرناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا نے میچ دس وکٹوں سے اورتین میچوں کی سیریز دوصفرسے اپنے نام کی۔ سین ایبٹ میچ اوراسٹیواسمتھ سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار دیے گئے۔بھارت اورسری لنکاکے بعد لگاتارتیسری سیریز جیت کر کینگروز ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں دوسرے

یہ بھی پڑھیں  گوجرانوالہ:جعلسازخوبرو دوشیزہ نے جعلی نکاح نامہ تیار کروا کر3بچوں کی بیوہ ماں کی جائیداد ہتھیالی

What is your opinion on this news?

x

Check Also

قاضی فائز عیسیٰ ریفرنس، اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کیس لڑنے سے معذرت کر لی

اسلام آباد(پاک نیوز) سپریم کورٹ میں اٹارنی جنرل خالد جاوید نے قاضی ...

error: Content is Protected!!