تازہ ترینکھیل

پی سی بی کے چیئر مین ذکا ء اشرف کی صدر زرداری سے ملاقات

اسلام آباد(بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے پاک بھارت کرکٹ کی بحالی کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کی بحالی سے پاک بھارت عوام کو اچھا کھیل دیکھنے کا موقع ملے گاپاک بھارت کرکٹ بحال ہوئی،شائقین کے چہرے کھل اٹھے،عوام کی طرح صدرزرداری نے بھی اس پیشرفت کوسراہاہے۔اسلام آباد میں چیئرمین پی سی بی ذکااشرف نے صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کی۔صدر زرداری نے کہا کہ کھیلوں کے تعلقات کی بحالی سے پاکستان اور بھارت میں امن اور دوستی کو فروغ ملے گا،انہوں نے اس ضمن میں پی سی بی کی کوششوں کوسراہا۔ترجمان کے مطابق چیئرمین کرکٹ بورڈ نے صدر زرداری کو دورہ بھارت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں  دوہری شہریت کے متعلق حکومتی بل ہمیں منظور نہیں،پیرپگارا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker