نیودہلی(نمائندہ سپورٹس) پاکستان اور بھارت کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے میچ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔بھارت کی پوری ٹیم 167 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔ بھارت کی بیٹنگ بری طرح ناکام ہوئی۔ بھارت کی طرف سے دھونی 36، رائنا 31،یوراج سنگھ 23 اور جدیجہ 27 رنز بنا کر نمایاں رہے،۔ پاکستا ن کی طرف سے سعید اجمل نے شاندار باولنگ کرتے ہوئے صرف24 رنز دیکر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ محمد عرفان نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔سعید اجمل کی باولنگ کے سامنے کوئی بھارتی کھلاڑی نہ ٹھہر سکا۔
You must be logged in to post a comment.