تازہ ترینکھیل

دورہ جنوبی افریقا، 16 رکنی پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

pcbلاہور(نمائندہ سپورٹس) دورہ جنوبی افریقا میں شامل تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سولہ رکنی پاکستانی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ نوجوان فاسٹ بولر محمد عرفان پہلی مرتبہ اسکواڈ میں شامل جبکہ اکمل براداران جگہ بنانے میں ناکام رہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سیلکشن کمیٹی نے جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کیلئے سولہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا۔ مصباح الحق کو کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔ اسکواڈ میں پہلی مرتبہ احسان عادل،محمد عرفان اور حارث سہیل کو چانس دیا گیا ہے۔ اسد شفیق کی انجری سے صحتیاب ہونے کے بعد اسکواڈ میں واپسی ہوئی اور پہلی مرتبہ اکمل براداران میں سے کوئی بھی ٹیم میں شامل نہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد حفیظ ،اظہرعلی، ناصرجمشید، جنید خان، سرفراز احمد، یونس خان، عبدالرحمان، سعید اجمل، توفیق عمر، عمرگل، فیصل اقبال شامل ہیں۔ ریزوو کھلاڑیوں میں محمد رضوان اور تنویر احمد کو رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اسکاٹ لینڈ: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker