تازہ ترینکھیل

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں لنکا نےآسٹریلیا کو زیر کردیا

sri lankaسڈنی(نمائندہ سپورٹس) سری لنکا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر 2میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ سری لنکا نے آسٹریلیا کی طرف سے دیے گئے 138 رنز کے ہدف کو انیسویں اوور میں 5وکٹ کے نقصان پر پورا کرکیا۔ آسٹریلیا کے سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں کینگروز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوور میں 3وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔ جارحانہ مزاج کے حامل بلے باز ڈیوڈ وارنر نے سب سے زیادہ 90 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے ، فنچ، مارش، بیلی اور ووجس نے بالترتیب 1،6،11 اور 25 رنز بنائے۔ سری لنکا کی جانب سے کلا سیکرا اور پریرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جب کہ دلشان نے ایک کھلاڑی کو رن آؤٹ کیا۔ سری لنکا نے 138 رنز کے ہدف کا کامیاب تعاقب کیا اور مقررہ اووز کی 7 گیندوں سے قبل ہی 5وکٹوں پرہدف پورا کر لیا۔ مہمان ٹیم کے سب سے کامیاب بلے بلے میتھیوس تھے جنہوں نے 27گیندوں پر35 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی جب کہ دیگر بلے باز پریرا 33، تھریمانے 20 اور دلشان 16 رنز کے ساتھ نمایا رہے۔ کینگروز کی جانب سے ڈوہرٹی نے 2، میکسول نے 2 جب کہ اسٹارک نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ کینگروز بلے باز ڈیوڈ وارنر کوبہترین کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ سیریز کا دوسرا اور  آخری میچ 28 جنوری کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  گستاخانہ خاکوں کا معاملہ: فرانسیسی سفیر دفتر خارجہ طلب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker