علاقائی

چناب نگر:65ویں سپورٹس ریلی کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب

چناب نگر﴿بیورو رپورٹ﴾ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ تعلیم الاسلام کالج چناب نگر میں 65ویں سپورٹس ریلی کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقاد ہوا۔ ڈی سی او چنیوٹ ڈاکٹر ارشاد احمد ، علاقہ کی معروف سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال ،ایکسین واپڈا سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔ کھیلوں کے مقابلہ میں اول دوئم اور سوئم آنے والے طالبعلموں میں انعامات تقسیم کئے گئے اسی طرح تعلیمی مقابلاجات مین پوزیشن لینے والے طلبائ و طالبات میں کیش انعامات بھی تقسیم کئے گئے مذکورہ کالج سے تعلق رکھنے والے طالبعلم شکیل احمد نے ہاکی کے کھیل میں ڈویژن بھرمیں اول پوزیشن حاصل کر کے صوبہ بھر میں کالج کی نمائندگی کا عزاز بھی حاصل کیا۔جس کے اعتراف میں سلور میڈل اور سرٹفکیٹ سے نوازا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی مشہور سماجی شخصیت چوہدری مسعود اقبال نے اس موقع پر کالج میں کھیلوں کے فروغ کے لئے دو لاکھ نقد امداد کا علان کیا اور مستحق طلبائ و طالبات کے لئے اسکالر شپ کا اعلان کیا ۔ پرنسپل کالج چوہدری جہانگیر نے تقریب کے اختتام پر تمام شرکائ کا شکریہ ادا کیا ۔انہوں نے اس موقع کالج کے نیوکیمپس کی گرانٹ کے لئے میڈیاکی خصوصی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker