تازہ ترینکھیل

شارجہ: سری لنکا نے اننگز ڈکلئیر کر دی

شارجہ(مانٹیرنگ سیل) تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان نے سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 19 رنز بنائے ہیں۔ دوسرے دن کے اختتام پر احمد شہزاد اور خرم منظور کریز پر موجود تھے اور دونوں نے بالترتیب پانچ اور 14 رنز بنائے ہیں۔  پاکستان کو سری لنکا کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 409 رنز کی ضرورت ہے اور پہلی اننگز میں اس کی تمام وکٹیں باقی ہیں۔ اس سے پہلے سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پہلی اننگز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 428 رنز کر اننگز ڈکلئیر کر دی تھی۔ سری لنکا کی جانب سے پرسنا جے وردھنے اور اینجلو میتھیوز نے دوسرے دن کے کھیل کا آغاز کیا۔ میچ کے دوسرے دن سری لنکا کو جلد ہی اس وقت نقصان اٹھانا پڑا جب پرسنا جے وردھنے کو محمد طلحہ نے 35 رنز پر آؤٹ کر دیا۔ سری لنکا کی جانب سے بلے باز دل رو وان پریرا نے 12 چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 95 جب کہ اینجیلو میتھیوز نے پانچ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 91 رنز بنائے۔ دونوں بلے باز اپنی سنچریاں مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ پاکستان کی جانب سے جنید خان نے تین، سیعد اجمل اور محمد طلحہ نے دو دو جب کہ عبدالرحمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام پر سری لنکا نے پاکستان کے خلاف پانچ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے تھے۔ جمعرات کو شروع ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز میں سری لنکا کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!