تازہ ترینکھیل

فیصل آباد: پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر بین الاقوامی بیچ ہینڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا

فیصل آباد ﴿ بیورو رپوٹ﴾ پاکستان نے افغانستان کو ہرا کر بین الاقوامی بیچ ہینڈ بال ٹورنامنٹ جیت لیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پاکستان ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقدہ ٹورنامنٹ میں پاکستان گرین‘ پاکستان وائٹ ‘ افغانستان اور نیپال کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ تین روزہ ٹورنامنٹ کا حتمی میچ پاکستان وائٹ اور افغانستان کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا جس میں پاکستان نے 12کے مقابلہ میں افغانستان کو 20گول سے ہرا دیا۔ فائنل میچ کے مہمان خصوصی پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عارف حسن جبکہ مہمانان اعزاز میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں ﴿ستارہ امتیاز﴾ اور پاکستان ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف رکن قومی اسمبلی حاجی محمد اکرم انصاری تھے۔ مہمانوں نے ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان‘ افغانستان اور نیپال کے کھلاڑیوں میں بالترتیب گولڈ‘ سلور اور برائونز میڈل تقسیم کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں نے ٹورنامنٹ میں شریک تمام ٹیموں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ زرعی یونیورسٹی میں نہ صرف ہینڈ بال کے ہارڈ بلکہ بیچ کورٹس بلکہ باسکٹ بال کے تین کورٹس موجود ہیں جہاں قومی و بین الاقوامی میچوں کا انعقادکیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے خطے کے دوسرے ممالک کی حکومتوں پر بھی زور دیا کہ وہ بھی اپنی ٹیموں کو پاکستان بھیجیں تاکہ یہاں کھیلوں کے مقابلے منعقد کئے جا سکیں۔تقریب میں پاکستان کیلئے 16برسوں تک کامیابیاں سمیٹنے والے ہینڈ بال ٹیم کے کپتان نصیر احمد اور دنیا کے بہترین گول کیپر قرار دیئے جانیوالے طاہر علی کو ہینڈ بال ایسوسی ایشن کی طرف سے گولڈ میڈل عطائ کئے گئے۔تقریب کو امریکہ سے آئے درجن بھر مہمانوں نے بھی خصوصی طورپر دیکھا۔

یہ بھی پڑھیں  عراق: رمادی اور کرکوک میں بمباری، خودکش حملہ، 33 ہلاک، درجنوں زخمی

 

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker