شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / ورلڈ کپ افتتاحی میچ ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا آج مدمقابل

ورلڈ کپ افتتاحی میچ ، انگلینڈ اور جنوبی افریقا آج مدمقابل

لندن(نمائندہ سپورٹس) آئی سی سی ورلڈکپ 2019کے افتتاحی میچ میں  میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقا آج آمنے سامنے ہوں گے۔دھڑکنیں تیز ہوگئیں، انتظارکی گھڑیاں بس ختم ہونے کو ہیں، آج سے ہوگی کرکٹ ، صرف کرکٹ کی بہار، دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ  ورلڈکپ انگلینڈ میں شروع ہوگا، افتتاحی میچ میں میزبان ٹیم جنوبی افریقا سے مقابلہ کرے گی۔دس ٹیمیں46دن اور48میچزہوں گے،عالمی کپ کا 12واں ایڈیشن5ویں بار انگلش سرزمین پر ہورہا ہے، ایکشن ہوگا اورری ایکشن بھی،چوکے چھکے لگیں گے، وکٹیں بھی خوب اڑیں گی۔فارمیٹ 1992طرز کا ہے، ہرٹیم نو لیگ میچز کھیلے گی، ٹاپ فور ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائے گی۔افتتاحی معرکہ اوول میں ہوگا، انگلینڈ اورجنوبی افریقا ٹکرائیں گے،زمبابوے پہلی بارمیگا ایونٹ کا حصہ نہیں، آسٹریلوی ٹیم اعزازکا دفاع کرے گی

یہ بھی پڑھیں  ڈیرہ غازیخان:سپیشل افراد معاشرے کا حصہ ہیں ان سے محبت کی جائے، شرکاء کاتقریب سےخطاب