تازہ ترینکھیل

آسٹریلین کرکٹر اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں جاں بحق

ایڈیلیڈ(نمائندہ سپورٹس) آسٹریلین کرکٹ کو ایک اور بڑا دھچکا، اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے-تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے معروف سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز آسٹریلیا کے شہر ٹاؤنس ول میں46 برس کی عمر میں کار حادثے میں جاں بحق ہو گئے، آسٹریلیا کے سپورٹس جرنلسٹ رابرٹ کارڈوک نے اس بات کی تصدیق کی ہے- کوئنز لینڈ پولیس نے بھی اپنے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہفتے کی شب 10 بج کر 30 منٹ پر جاں بحق ہوئے- پولیس حکام کے مطابق اینڈریو سائمنڈز خود گاڑی ڈرائیو کر رہے تھے کہ اچانک ان کی گاڑی روڈ سے نیچے اتر گئی اور کلابازیاں کھاتی ہوئی گر گئی، ایمبولینس اور پیرامیڈیکل سٹاف موقع پر پہنچا لیکن اینڈریو سائمنڈز کی جان نہ بچا پائے, اینڈریو تیسرے آسٹریلین کرکٹر ہیں، جو شین وارن اور روڈ مارش کے بعد اچانک انتقال کر گئے اینڈریو سائمنڈز کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں بطور بیٹنگ آل راؤنڈر کھیلے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!