تازہ ترینکھیل

انڈر19ایشیاکپ: بھارت کوہراکر پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ گیا

 کوالالمپور(نمائندہ سپورٹس) انڈر19 ایشیاکپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک رن سے شکست دیدی ۔ گروپ اے میں نیپال کے بعد بھارت کوہراکر پاکستان نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔ کوالالمپور میں کھیلے جارہے جونیئر ایشیا کپ میں پاکستان نے سات وکٹوں کے نقصان پر دوسوستاسی رنز بنائے۔ سمیع اسلم ایک سواکیس، انعام الحق اٹھاسی اورمحمدنواز تینتالیس رنز بناکر نمایاں رہے۔ بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں سات وکٹ کھوکر دوسوچھیاسی رنز بناسکی۔وجے زول ایک سونو رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے۔آخری اوور میں بھارت کو فتح کے لئے سترہ رنز اور آخری گیند پر دو رنز درکار تھے۔ محمدنواز نے پہلی پانچ گیندوں پر پندرہ رنز دیے اور ایک وکٹ لی۔ٓآخری گیند پر کوئی رن نہ دیکر پاکستان کوایک وکٹ سے فتح دلادی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان اورسری لنکا کے درمیان باقی 2 میچز کیلئے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker