تازہ ترینکھیل

کولمبو ٹیسٹ: پاکستان نے 551 رنزپراننگز ڈکلیئر کردی

کولمبو(نمائندہ سپورٹس یاسر خان) کولمبو ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 551 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی۔ کولمبو کے سنہالیز اسپورٹس کلب گراؤنڈ پر کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے 488 رنز چار کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا۔ آج اسد شفیق 2 اور عدنان اکمل 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، اس طرح اسکور میں 63 رنز کے اضافے کے بعد پاکستان نے اننگز ڈکلیئر کرنے کا اعلان کردیا۔ کپتان مصباح الحق 66 اور عبدالرحمان 18 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ ہیراتھ نے تین جبکہ میتھیوز اور رندیو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker